Thursday, March 28, 2024

عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک

عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک
October 7, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی۔

سب سے بڑے ہاؤس سے سب سے بڑی آڈیو لیکس آنے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ ہیکر نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹٰی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو جاری کر دی۔ مبینہ آڈیو میں میں عمران خان نمبر گیمز سے متعلق کسی سے گفتگو کر رہے اور انھیں اگلے 48 گھنٹوں کی اہمیت سے متعلق بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

ہیکر کی جانب سے مبینہ لیک کی گئی آڈیو میں صرف عمران خان ہی کی آواز آرہی ہے جس میں عمران خان نمبر گیمز سے متعلق اپنی چالیں چلنے اور گیم ہاتھ میں کرنے کا طریقہ بھی بتا رہے ہیں۔

مبینہ آڈیو کے آخری حصے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشرے کے تمام طبقات ان کے ساتھ ہیں۔ آڈیو میں عمران خان صحیح اور غلط کی فکر نہ کرنے پر بھی قائل کر رہے ہیں۔

ہیکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹٰی آئی کی اب تک تین مبینہ آڈیوز منظر عام پر لائی گئی ہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی توقیر شاہ اور مریم نواز سے مبینہ آڈیوز بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ ہیکر نے آئندہ بھی آڈیو جاری کرنے کا انبتاہ دے رکھا ہے۔