Saturday, July 27, 2024

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے
March 10, 2023 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - اداروں کیخلاف بیان دینے کے مقدمہ میں بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتے کے لیے معطل کردیئے۔

جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے گزشتہ روز وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

کوئٹہ پولیس کی 5 رکنی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ لے کر لاہور پہنچی۔ سربراہ لاہور پولیس کو بھی عمران خان کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر ڈنڈا بردار کارکنوں نے زمان پارک کے اطراف میں مورچہ سنبھال لیا۔ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بھی کارکنوں کو لاہور بُلا لیا گیا۔ پارٹی کارکن مختلف اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے۔

عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔ مرکزی قیادت نے مشاورتی اجلاس میں حکمت عملی طے کرلی۔