Thursday, March 28, 2024

عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں، رانا ثناء

عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں، رانا ثناء
March 5, 2023 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان کی گرفتاری کوئی مشکل کام نہیں۔ ان کو عدالتی فیصلے پر گرفتار کرنا اور سزا ہونی چاہیے۔

اتوار کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چند روز قبل ہائیکورٹ سے گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا کرنا تحریک انصاف کا ہتھیار ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن عمران خان کی ضد پوری کرنے کے لیے نہیں ہونے چاہیئں۔ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔