لاہور (92 نیوز) - لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ الیکشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ کسی کو نااہل کرنے کے لیے عدالت کا ڈیکلریشن ضروری ہے، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین لکھنے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کو ایسی کارروائی کا اختیار نہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیئے کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو نااہل کرنے کی شق آئین میں ہے، اس کے لیے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جاتا ہے۔