Friday, April 19, 2024

عمران خان کی 121 مقدمات کے اخراج سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کی 121 مقدمات کے اخراج سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
May 26, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقدمات کے اخراج سمیت دیگر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

عمران خان کی 121 مقدمات کے اخراج سمیت دیگر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے ساتھ کچھ نیا نہیں ہو رہا، ماضی میں سیاسی رہنماؤں کی اسی طرح پیشیاں ہوئیں۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عمران خان کے ضمانتی مچلکے مسترد کر دیئے۔ عمران خان کے خاکروب کی جانب سے 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے استدعا کی گئی۔