Thursday, April 25, 2024

عمران خان کسی کو ہراساں نہیں کررہا، انکا معصومانہ سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں، شیخ رشید

عمران خان کسی کو ہراساں نہیں کررہا، انکا معصومانہ سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں، شیخ رشید
September 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا عمران خان کسی کو ہراساں نہیں کررہا، انکا بس ایک معصومانہ سا سوال ہے کہ انتخابات کرا دیں۔

منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے اور عوام کا چولہا نہیں چل رہا۔

شیخ رشید نے مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعہ پر صحافی کے سوال پر جواب دیا جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت میں مدینہ میں موجود نہیں تھا، تمام کیسز کی ایف آئی آرز ایک ہی قسم کی ہے، جب کچھ نہیں ملا تو انہوں نے یہ کیسز نکال لیے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا چیف جسٹس نے حسب معمول ایک اچھا فیصلہ دیا ہے کہ ہمیں تنگ نہ کیا جائے، عدالت نے رپورٹ بھی مانگ لی ہے کہ کیسز کہاں کہاں درج ہوئے ہیں۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہراساں کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے نے پولیس سے تمام مقدمات کی رپورٹ طلب کی ہے۔