عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا، شیخ رشید

راولپنڈی (92 نیوز) - سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں عمران خان کو طاقت سے نہیں نکالا جا سکتا، شکر ہے زمان پارک سے توپ نہیں نکلی۔
شکرہےزمان پارک سےکلانشکوف نکلی توپ نہیں نکلی کسی کواحساس نہیں کہ غریب ایڑیاں رگڑرگڑکرمررہاہےکل مری میں سیشن جج عارف نسیم نےحکومت کی میری گرفتاری ضمانت منسوخی کوخارج کردیاآئندہ72گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائےگاپھرالیکشن کمیشن جانےاورسپریم کورٹ جانےعمران کوطاقت سےنہیں نکالاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
اتوار کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کافیصلہ ہوجائے گا، پھرالیکشن کمیشن جانے اور سپریم کورٹ جانے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے کیس 30 اپریل تک ختم کرالے ورنہ حقیقی جیل جانا پڑے گا۔
سعودی عرب اورچین نےجھنڈی کرادی ہےدونوں پاکستان سےاکنامک رفام کی ڈیمانڈکررہےہیں اسحاق ڈارصاحب3ماہ تک مذکرات مکمل ناکراسکےڈالر200کاکروانےآئےتھے300کاکر دیامئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کےبجائےاپریل میں موخرہوگیاہےانفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہےجس کاپاکستان پرشدیددباؤہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 19, 2023
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ سعودی عرب اور چین نے جھنڈی کرادی ہے، اسحاق ڈار 3 ماہ تک مذاکرات مکمل نہیں کراسکے۔ ڈالر 200 کا کروانے آئے تھے، 300 کا کر دیا۔ مئی تک ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھیں اب اجلاس مارچ کے بجائے اپریل میں موخر ہوگیا ہے، انفرادی ووٹنگ امریکہ کےپاس ہےجس کا پاکستان پر شدید دباؤ ہے۔