عمران خان کو سیاسی موت سے بچانے کیلئے دو جج پھر میدان میں آ گئے، مریم نواز

سرگودھا (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کو سیاسی موت سے بچانے کیلئے دو جج پھر میدان میں آ گئے۔ سپریم کورٹ کی ذمہ داری غیر متنازعہ بینچ بنانا ہے۔
سرگودھا میں مسلم لیگ نون کے ورکز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گھڑی چور نے جب سے حکومت چھوڑی، سازش کا نام سُن سُن کر کان پک گئے، سازش عمران خان کیخلاف نہیں، نواز شر یف کیخلاف کی گئی۔ جب عمران خان کا دھرنا اور لونگ مارچ ناکام ہو گیا تو وہ پانا مہ کیس لیکر سپریم کورٹ چلے گئے۔
مریم نواز بولیں کہ سرگودھا نے مشکل وقت میں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں آپ کے پاس پاکستان اور نواز شریف کا مقدمہ لے کر آئی تھی، 5 کا ٹولہ آج پاکستان کے حالات کے ذمہ دار ہے، نواز شریف کھڑے ہیں، نواز شریف عوام کا نمائندہ ہے کبھی مہرہ نہیں بنیں گے۔
سینئر نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، نواز شریف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نہ صرف الیکشن میں حصہ لے گی بلکہ جیتے گی۔