لاہور (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سنگین دھمکیوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کو گرفتار کرلیا گیا۔
ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کی عمران خان کو سنگین دھمکیاں دیں، جس کا وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے سخت نوٹس لیا، پولیس نے ملزم رائے قمر کو گرفتار کرلیا۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا تھا، قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔