Tuesday, September 17, 2024

عمران خان کو وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے گورنر راج پر قانونی پوزیشن سے آگاہ کردیا

عمران خان کو وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے گورنر راج پر قانونی پوزیشن سے آگاہ کردیا
November 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ کےپی محمود خان سے ملاقات کی، صوبے میں گورنر راج پر قانونی پوزیشن سے آگاہ کیا۔

ہفتہ کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی، وزیراعلی کے پی کے نے وفاق کی جانب سے صوبے میں گورنر راج کے حوالے سے وزیر داخلہ کے بیانات پر قانونی پوزیشن سے آگہی دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان چئیرمین تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا سے لانگ مارچ قافلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے آگاہ کیا، ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان بولے بحرانوں کا واحدحل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، صرف منصفانہ انتخابات کے ذریعے ہی ملک کو حالیہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکالا جا سکتا ہے۔

زمان پارک میں شوکت خانم اسپتال کی ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ بھی کیا۔