Saturday, April 27, 2024

عمران خان کو ملک کی برباد ہوتی معیشت کی وجہ سے ہٹایا گیا، سعید غنی

عمران خان کو ملک کی برباد ہوتی معیشت کی وجہ سے ہٹایا گیا، سعید غنی
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان کو ملک کی برباد ہوتی معیشت کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری اور آئینی طریقے سے عمران خان کی حکومت سے جان چھوٹ گئی۔ حکومت کے خاتمے سے اسٹاک ایکس چینج اور ڈالر مستحکم ہو رہا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے پر پیپلزپارٹی پندرہ اپریل کو تین تلوار پر جشن نجات منائے گی۔

سندھ کے وزیراطلاعات نے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف ٹرینڈ چلانے کی مذمت کی۔