Tuesday, April 23, 2024

عمران خان کو کہہ دیا ہے آخری آپشن استعفے کی ہے، شیخ رشید

عمران خان کو کہہ دیا ہے آخری آپشن استعفے کی ہے، شیخ رشید
April 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کہہ دیا ہے آخری آپشن استعفے کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تمام طاقتیں اس کیس میں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ کوئی سمجھ رہا ہے کہ ہم ہتھیار پھینکنے جارہے ہیں تو ایسا نہیں ہے۔ چوروں ،لٹیروں کے خلاف آخری بال تک لڑیں گے۔ عمران خان کو کہا ہے کہ آخری آپشن استعفیٰ دیدیں ۔ غیر ملکی طاقتیں ملک میں قوم مسلط کرنا چاہتی ہیں۔ امید ہے کہ اچھے فیصلے آئیں گے۔ عمران خان آج خطاب کرنے جارہا ہے ۔ ہار جیت کا مسئلہ نہیں ہے، اس کیس میں ہر کوئی ایکسپوز ہو گیا ہے۔

شیخ رشید بولے کہ تین ماہ پہلے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کیا ہے۔ اس وقت بھی کہتا تھا کہ استعفے دیدو۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے ۔ صحت کا بہانہ بنوا کر چوروں کو باہر بھگایا جاتا ہے۔ آج بھی کہتا ہوں کہ ہمیں مستعفیٰ ہو جانا چاہیے ۔ قوم کو بتانا چاہیے کہ ان کے اصل چہرے کیا ہیں۔ یہ غیر سامراجی سنڈیاں ہیں جو اس ملک کی آزاد خارجہ پالیسی کو کھا جائیں گی۔