Friday, May 17, 2024

عمران خان کو جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ منہ بند رکھیں، مریم اورنگزیب

عمران خان کو جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ منہ بند رکھیں، مریم اورنگزیب
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو چیلنج دے دیا، کہا عمران خان کو جس جس سے خطرہ ہے عدالت جا کر ثبوت دیں ورنہ منہ بند رکھیں۔

جمعرات کو اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ بہروپیا ہے، حالات کے مطابق اسکرپٹ اور حلیہ بنا لیتا ہے۔ آپ کو خطرہ صرف فارن فنڈنگ، توشہ خانہ  سے ہے اس  لیے گولی، پلستر، ڈبے، وہیل چیئر اور الیکشن کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پہلے اپنی حکومت ہٹانے کا ملبہ امریکا پر ڈالا، سائیفر کا ڈرٹی کھیل کھیلا۔ قوم کو گھروں سے نکالنے سے پہلے خود تو گھر سے باہر نکلو۔