Friday, September 20, 2024

عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، رانا ثناء اللہ

عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا، رانا ثناء اللہ
March 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے عمران خان کو جلسہ کرنے میں تو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ریلیاں نکالیں اور عدالتوں پر دھاوا بول دیں مگر پیش نہ ہوں، ہماری ترجیح گرفتار کرنا نہیں اسے مجبور کرنا ہے کہ عدالت میں پیش ہو۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان 18 مارچ کو پیش نہیں ہوں گے تو حکمت عملی تبدیل کریں گے، سختی اپنانا پڑے گی۔