Sunday, May 12, 2024

عمران خان کو حکومت میں لانا جنرل (ر) باجوہ کی غلطی تھی، حافظ حمد اللہ

عمران خان کو حکومت میں لانا جنرل (ر) باجوہ کی غلطی تھی، حافظ حمد اللہ
December 5, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو حکومت میں لانا جنرل (ر) باجوہ کی غلطی اور توسیع دینا عمران کی غلطی تھی۔

سوموار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کل تک جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے، آج اپنے محسن پر ڈبل گیم کا الزام لگا رہے ہیں۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں، ویسے پرویزا لہی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کے ماہر ہیں۔