Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی

عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی
March 5, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے لاہور پولیس سے مدد مانگ لی۔

سی سی پی او لاہور نے تمام ڈویژنل افسران کو طلب کر لیا، قلعہ گجر سنگھ میں پولیس کی بھاری نفری تیار ہے۔ پولیس لائن میں اینٹی رائٹ فورس اور واٹر کینن کو تیار رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

عمران خان کی گرفتاری کی ممکنہ کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔