Sunday, May 19, 2024

عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الہی

عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں، پرویز الہی
May 29, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کا خواب دیکھنے والے اپنی حکومت کی فکر کریں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا جعلی حکمران ہر  وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں جس سے لانگ مارچ کو روکا جا سکے۔ میں انہیں بتا دوں کہ رہنماؤں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کروانے سے تیاریوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عوام کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کو بھی عارضی حکومت پر اعتبار نہیں۔ عوام کی اب ایک ہی دوہائی ہے اگر حکومت سنبھال نہیں سکتے تھے تو آئے کیوں ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا حکومت کی جانب سے مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی۔ عمران خان نے روس کے ساتھ 30 فیصد سستے تیل کا معاہدہ کیا تھا۔ اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج ڈالر آسمان سے باتیں نہ کر رہا ہوتا۔