Thursday, April 25, 2024

عمران خان کو بائیڈن کی فون کال نہ جانے کی تفصیلات کا نہیں پتا، جین ساکی

عمران خان کو بائیڈن کی فون کال نہ جانے کی تفصیلات کا نہیں پتا، جین ساکی
March 19, 2022 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) - ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو صدر جو بائیڈن کی فون کال نہ جانے کی تفصیلات کا نہیں پتا۔

جین ساکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کو بائیڈن کی فون کال نہ جانے کی تفصیلات کا نہیں پتا تاہم ہمارے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ کئی سطح پر رابطے میں ہیں۔ محکمہ خارجہ، قومی سلامتی ٹیم صدر کے رابطوں کو دیکھتی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے مزید کہا روس کی مدد کرنے پر چین کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے چین کی پوری دنیا میں تجارت کا بہاؤ متاثر ہو گا۔ چین کو امریکا سمیت پوری دنیا کے منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندہ چین کو تجارتی محصولات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا چین بارے کسی بھی اقدام سے تمام شراکت داروں کو آگاہ کرے گا۔ چین پر تجارتی پابندیوں سمیت تمام آپشن موجود ہیں۔