Thursday, April 18, 2024

عمران خان کو اپنے وعدے پورے نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہئے، مریم اورنگزیب

عمران خان کو اپنے وعدے پورے نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہئے، مریم اورنگزیب
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے وعدے پورے نہ کرنے پر معافی مانگنی چاہئے۔

نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو، ان کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ان کے پاس اب زیادہ سے زیادہ صرف 7 دن رہ گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی کرنیوالے، عوام کو غریب اور بے روزگار کرنیوالے، قوم کو مقروض کرنے والے کا کاؤنٹ شروع ہوگیا۔