Thursday, May 9, 2024

عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں چار اپریل تک عبوری ضمانت مل گئی

عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں چار اپریل تک عبوری ضمانت مل گئی
March 25, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں چار اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان عبوری ضمانت کےلیےعدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل نے رش پر معذرت کرتے ہوئے کہا آج سب سے کم رش ہے، ہائیکورٹ میں اس سے بھی زیادہ رش ہوتا ہے، بعض اوقات اتنا رش ہوتا ہے کہ میں بھی عدالت میں نہیں پہنچ پاتا۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف 140 کیسز ہیں ہم روزانہ کسی نہ کیس میں پیش ہو رہےہیں، لمبی تاریخ دی جائے۔

فاضل جج  نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو آپ کے لیے بطور وکیل اچھی بات ہے، ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ بلند ہوا۔