Thursday, September 19, 2024

عمران خان کہیں گے تو پنجاب اسمبلی توڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کریں گے، چودھری پرویز الہٰی

عمران خان کہیں گے تو پنجاب اسمبلی توڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کریں گے، چودھری پرویز الہٰی
November 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے عمران خان کہیں گے تو پنجاب اسمبلی توڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کریں گے۔

پنجاب میں کپتان کا سب سے بڑا کھلاڑی اگر مگر کے بجائے دوٹوک انداز میں سامنے آ گیا۔ چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حکم ملتے ہی پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا اب 27 کلومیٹر کی وفاقی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ ن لیگ کے شعبدہ بازوں کے ساتھ الیکشن میں وہ کچھ ہوگا کہ ان کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں دین کی حکمرانی ہو گی،جس کا فائدہ عام آدمی اوران کے بچوں کو ہوگا۔ پنجاب حکومت لوگوں کی فلاح کے لیے روز نئے اقدامات کر رہی ہے۔