Saturday, April 27, 2024

عمران خان کی اے ٹی ایمز نے معیشت کو تباہ کر دیا، سعید غنی

عمران خان کی اے ٹی ایمز نے معیشت کو تباہ کر دیا، سعید غنی
January 26, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے عمران خان کی اے ٹی ایمز نے معیشت کو تباہ کر دیا۔

سعید غنی نے کہا ترقی صرف قیمتوں اور کرپشن کی ہوئی۔ گیس نہ ملنے سے انڈسٹریز بند ہے۔ کاروبار تباہ اور صنعتکار رو رہے ہیں۔ کھاد کے بحران سے گندم کی پیداوار بھی کم ہو گی۔ بتائیں اسکا ذمہ دار کون ہے۔ عام لوگوں پر جو عذاب پی ٹی آئی نے ڈاالا ہے لوگ کان پکڑتے ہیں۔ پیپلزپارٹی دور میں کرپشن انڈیکس 127 تھا۔ خان صاحب نے کرپشن میں بھی ترقی کر لی ہے۔ مزید دو سال رہےتو پاکستان کا کرپشن انڈیکس ایک سو ساٹھ ہو جائے گا۔

 سعید غنی بولے گیس سندھ کی صنعتوں کو نہیں مل رہی۔ گیس نہ ملنے پر سندھ سے چھیاسٹھ فیصد ایکسپورٹ کم ہوئی۔ مہنگی بجلی فرنس آئل سے بنائی گئی۔ جان بوجھ کر فرنس آئل مافیا کے لیے سستی بجلی نہیں بنائی گئی۔ رہنما پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم پر شکست کے خوف سے نفرت انگیز تقریریں کرنے کا الزام بھی لگا دیا۔