اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہوچکے، اب وہ خود تماشا بن چکا ہے۔
ہفتہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چار سال نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا تماشہ لگایا، الزام بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا۔
مریم اورنگزیب بولیں کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، غلیظ مہم چلانے اور اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے مگر اب تمام تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔