Friday, April 19, 2024

عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں، رانا ثنا

عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں، رانا ثنا
March 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جتنے لوگ ہیں ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست اس مقام پر آکھڑی ہوئی ہے کہ اب دونوں میں سے کسی ایک کا وجود ہی باقی رہنا ہے۔

 وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جب ہمیں لگے گا کہ ہمارے وجود کی نفی ہورہی ہے تو ہم ہر اس حد تک جائیں گے جہاں یہ نہیں سوچا جاتا کہ فلاں چیز کرنی ہے اور فلاں چیز نہیں کرنی۔۔ یہ نہیں سوچا جاتا کہ یہ جمہوری ہے اور وہ غیر جمہوری، یہ اصولی ہے اور یہ بے اصولی،  حالات اس مقام پر آگئے ہیں اور عمران خان اس کے قصور وار ہیں۔