Saturday, July 27, 2024

عمران خان کے صاحبزادوں کی زمان پارک آمد، والد کی خیریت دریافت کی

عمران خان کے صاحبزادوں کی زمان پارک آمد، والد کی خیریت دریافت کی
November 10, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے صاحبزادوں کی زمان پارک آمد ہوئی۔ والد سے ملاقات، خیریت دریافت کی۔

عمران خان کے فائرنگ سے زخمی ہونے پر بیٹوں کو بے چینی لندن سے لاہور لے آئی۔ عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے۔ دونوں صاحبزادے اپنے والد کے گلے لگ کر ملے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

قاسم اور سلیمان نے عمران خان سے  کہا  آپ پر حملے کی خبر نے پریشان کر دیا تھا۔ عمران خان بولے اللہ تعالئ کا شکر ہے کہ اس نے حملے میں بچایا۔

 گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق  بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا تھا۔

اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خوفزدہ کر دینے والی خبر آئی تاہم خدا کا شکر کہ عمران خان ٹھیک ہیں۔ انہوں نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر شخص ابتسام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔