Saturday, May 18, 2024

عمران خان کے پاس سوائے تقریروں کے کچھ نہیں، احسن اقبال

عمران خان کے پاس سوائے تقریروں کے کچھ نہیں، احسن اقبال
January 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے عمران خان کے پاس سوائے تقریروں کے کچھ نہیں۔ پیک اپ کریں اور گھر جائیں۔

احسن اقبال نے کہا حکومت نے ملک کو بدانتظامی کا گڑھ بنا دیا۔ اب پوری قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنانے جا رہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا۔ منی بجٹ میں نئے ٹیکسز سے مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا۔ صرف ایک ارب ڈالر کے لئے پاکستان کو گروی رکھا جا رہا ہے۔ بلا شبہ وزیر اعظم خوشحالی کی طرف جا رہے ہیں۔ ننانوے فیصد عوام کی آمدنی سکڑ رہی ہے۔ عوام خود کشی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو خوشحالی نظر آ رہی ہے۔

 انہوں نے حکومتی اتحادیوں سے منی بجٹ کے خلاف اپوزیشن کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی اور کہا کہ اتحادیوں نے منی بجٹ میں ساتھ دیا تو میر صادق اور میر جعفر کے ساتھ نام لکھا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا پاکستان میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں ہے۔ انڈیا اور بنگلہ دیش میں نالائقی کا کورونا نہیں ہے۔ بیڈ گورننس کا روز نمونہ پیش کیا جا رہا ہے۔ عوام مری میں مرتے رہے ،حکمران خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے۔ عوام چیخ رہے تھے ،ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں تھا۔