عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے عمران خان کے پاؤں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے۔
منگل کے روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے والا آخری کارڈ بھی کھیل لیا، جو ناکام ہوا۔ پنجاب میں عدم اعتماد کا نتیجہ بھی دو سے تین روز میں آجائے گا۔
خواجہ آصف بولے کہ عمران خان کے گرد آہستہ آہستہ گھیرا تنگ ہورہا ہے، کوئی ایسا شخص نہیں جس نے عمران خان پر احسان کیا ہو اور اس نے احسان فراموشی نہ کی ہو۔
وزیر خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایک جامع پیکج کا منصوبہ بنایا ہے۔ پیکج کے تحت پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
رہنماء نون لیگ محسن شاہنواز رانجھا بولے عمران خان کی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے، اس کو تاحیات نااہل ہونا چاہیے تاکہ آئندہ کوئی سیاستدان قوم سے جھوٹ نہ بولے۔ مکافات عمل ہے کہ دوسروں پر الزامات لگانے والے کا اپنا چہرہ عیاں ہورہا ہے۔