Friday, September 20, 2024

عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں، بلاول بھٹو

عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں، بلاول بھٹو
November 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان کے لانگ مارچ کا کوئی جمہوری مقصد نہیں ہے۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عدم اعتماد سے بچنے کیلئےآرمی چیف کو تاحیات توسیع کی پیش کش کی۔ عمران خان آئین پر عمل درآمد کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے جس کو بھی آرمی چیف بنایا، ساتھ دیں گے۔

بلاول بھٹو کہتے ہیں ملک کو سلیکٹڈ وزیراعظم کو برداشت کرنا پڑا، پاکستان کے مختلف ریاستوں کے ساتھ تعلقات، خارجہ پالیسی اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان آئی ایم ایف سے ہونیوالا معاہدہ ناکام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کی وجہ سے محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی نہیں ہوا، شاید تھوڑا بہت عمل دخل ہو۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے۔