Friday, April 19, 2024

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کو بنیاد بنا کر نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کو بنیاد بنا کر نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
June 29, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کو بنیاد بنا کر نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع وزارت قانون کے مطابق عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے جو کسی بھی وقت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو بھجوایا جائے گا۔ ریفرنس میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپانے کا الزام عائد کیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ابھی رکن قومی اسمبلی ہیں، اس لیے یہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔