Saturday, April 20, 2024

عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

عمران خان کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب
March 31, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے عمران خان کےخلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا آپکے پاس کالی دولت، پچھتاوے ، ندامت اور افسوس کے سوا کچھ نہیں۔ عمران صاحب آپکے اقتدار کا سفر دیمک زدہ لاٹھیوں سے شروع ہوا جو مینڈیٹ کی مانند اندر سے کھوکھلی تھی۔ ‎ساڑھے تین سال آپ لوگوں کی رائے، لوگوں کے ضمیر کی آواز کو چوری کرکے امیر سلطنت کہلائے۔ کاش آپ بد ترین گناہ تہمت ، گالیوں اور الزام تراشی کی بجائے مخلوق خدا کی بنیادی ضروریات آٹا ، چینی ، گیس ، دوائی ، کھاد کے بارے سوچتے۔ عمران صاحب بھلے آپ ووٹ چوری سے آئے تھے لیکن کاش اس قیمتی وقت کو تہمت ،گالیوں، الزام تراشی میں برباد نہ کرتے۔

‎رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری بولیں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ گئی۔ عمران خان کہتا ہے میرے خلاف غیرملکی سازش ہورہی ہے۔ سب سے بڑا سازشی تو خود عمران خان ہے۔ عمران خان نے اسپتال کے نام پر ملنے والا پیسہ پارٹی کیلئے خرچ کیا۔ غیرملکی فنڈ لینے والا شخص بیرونی سازش کی بات کرے تو ہنسی آتی ہے۔ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں بار بار کیوں التوا لیا جارہاہے۔ تحریک عدم اعتماد واپس نہیں لی جائے گی۔