اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کی ریلی کی مشروط اجازت دے دی۔
پارٹی چیئرمین نے دستخط شدہ چھ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ حلف نامہ جمع نہ کرانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ ہوگا۔ جی ایچ کیو نے پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد ورفت کا این او سی جاری کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنماء علی نواز کہتے ہیں این او سی کے بعد حکومت کے پاس رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔