Thursday, April 25, 2024

عمران خان کے ہاتھوں تباہ پاکستان ملا، اللہ کا شکر ہے اب ملک محفوظ ہے، مولانا فضل الرحمن

عمران خان کے ہاتھوں تباہ پاکستان ملا، اللہ کا شکر ہے اب ملک محفوظ ہے، مولانا فضل الرحمن
September 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں تباہ پاکستان ملا، اللہ کا شکر ہے اب ملک محفوظ ہے۔

سوموار کے روز لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران اسلام آباد آنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، عمران کا کارکن گرم زمین پر پاؤں نہیں رکھ سکتا۔ صورتحال بگاڑنا چاہتے ہیں تو ادارے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آڈیو لیکس معاملے پر سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف کی تعیناتی کوئی مسئلہ نہیں وہ ہی ہوگا جو آئین کہتا ہے۔

جے یو آئی کے سربراہ بولے مہنگائی کو رو رہے ہیں، اگر حکومت نہ آتی تو شاید ملک کو رو رہے ہوتے، سیاسی اور معاشی لحاظ سے استحکام آیا ہے، قلیل مدت منصوبوں پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ عمران خان خوشنما نعرے لگا کر عوام کو دھوکا دینا چاہتے ہیں۔