Wednesday, April 24, 2024

عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
August 12, 2022 ویب ڈیسک

ننکانہ صاحب (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب کیلئے پی ٹی آئی رہنماء اعجاز احمد شاہ نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سابق وزیراعظم کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر پی ٹی آٸی رہنماء اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی ہمراہ تھی۔

سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون کے مطابق نو حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، اور تمام حلقوں سے کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی انتقامی کارواٸیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی، حکمران خوف خدا کریں۔

این اے 24 چارسدہ ٹو پر ضمنی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔ یہ نشست سابق ایم این اے فضل محمد خان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ این اے 108 میں ضمنی الیکشن کے لیے عمران کے کاغذات نامزدگی کل جمع کروائیں گے۔