Sunday, May 5, 2024

عمران خان کے اسمبلی میں واپس آنے کا مطلب قومی اسمبلی کو تڑوانا ہے، طارق بشیر چیمہ

عمران خان کے اسمبلی میں واپس آنے کا مطلب قومی اسمبلی کو تڑوانا ہے، طارق بشیر چیمہ
January 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ کہتے ہیں ہم نے 8 ماہ عمران خان کی منتیں کیں کہ اسمبلی میں آؤ، عمران خان کے اسمبلی میں واپس آنے کا مطلب قومی اسمبلی کو تڑوانا ہے۔

92 نیوز کے پروگرام بریکنگ ویوز ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ صرف 35 استعفے منظور ہوئے ہیں جلد قبول کر لیے جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے تیار ہونا چاہئے۔ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے۔ شہباز شریف نے چارٹر آف اکانومی کی کئی باتیں کیں لیکن پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ نواز شریف اپنی مرضی اور شوق سے باہرنہیں بیٹھے، جلد واپس آجائیں گے۔