Tuesday, April 23, 2024

ہدف تحریک عدم اعتماد ،وزیراعظم کون ؟ پھر بتائیں گے، مریم

ہدف تحریک عدم اعتماد ،وزیراعظم کون ؟ پھر بتائیں گے، مریم
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ عمران خان کے اقتدار کی کشتی ڈول چکی۔

جمعرارت کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کشتی سے اترنے کو تیار ہیں اور دوسری جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں، عمران خان کی پارٹی میں تمام لوگ اقتدار کے ساتھی تھے، عمران خان کی تقاریر اور چیخیں اسی وجہ سے ہیں۔

مریم نواز حکومت پر مزید وار کرتے بولیں کہ ہمارا پہلا ہدف تحریک عدم اعتماد ہے، اگلا وزیراعظم کون ہوگا، ٹیک اپ کون کرے گا، یہ بعد میں بتائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ میاں صاحب عدم اعتماد کے قائل نہیں تھے، سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری نہیں فرض ہے عمران خان کے عذاب سے قوم کو نجات دلائی جائے۔ کہا کہ عمران خان کی پارٹی آج کے بعد آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گئی۔

نائب صدر مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ایک دن سامنے انا ہوتا ہے، جج صاحبان نے جس طرح سوال کیے نیب کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔