Friday, April 19, 2024

عمران خان کے اوپر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں، فرخ حبیب

عمران خان کے اوپر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں، فرخ حبیب
March 27, 2022 ویب ڈیسک

فیصل آباد (92 نیوز) - وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے عمران خان کے اوپر کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں۔

اتوار کے روز جلسہ میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانگی سے قبل فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک جائیدادیں نہیں بنائیں۔

وزیر فرخ حبیب نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں، یہ پاپڑ اور فالودے والے کو بچانا چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج صرف جلسہ نہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، آر یا پار والوں کے ایک بار پھر خوار ہونے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ پانچ سال بھی پورے کریں گے۔ ووٹر عمران خان کے نام پر ووٹ لیکر منحرف ہونے والوں کا احتساب کریں گے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا آج عدم اعتماد والوں کو سرپرائز ملنے جا رہا ہے۔ مریم نواز ہمیشہ آڈیو اور ویڈیو کے پیچھے چھپتی ہیں۔

عوام گھروں سے باہر نکلیں اور عمران خان کے تاریخی جلسے میں شرکت کریں، فواد چودھری

وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور عمران خان کے تاریخی جلسے میں شرکت کریں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت پاکستان کے تمام حصوں سے لوگ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد پہنچیں اور وزیراعظم کا تاریخی خطاب سنیں۔

انہوں نے کہا کہ بہادر پاکستانی قوم کو عمران خان جیسے بہادر لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کو کبھی سر جھکانے نہیں دے گا۔