Saturday, July 27, 2024

عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات، پیپلزپارٹی کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات، پیپلزپارٹی کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان
January 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات کے جواب میں قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیئربخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آج لیگل نوٹس بھیجیں گے، سیاسی طور پر مردہ ہونے پر وہ ڈپریشن اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دھمکیوں اور الزام تراشیوں پر اتر آئے ہیں۔

قمر زمان کائرہ بولے عمران خان کل بھی جھوٹے تھے آج بھی جھوٹے ہیں، سپریم کورٹ اسکے الزام کا نوٹس لیں اور معاملے کو انجام تک پہنچائے۔

مزید بولے اگر عمران خان کو گرفتارکرنا ہوتا تو کب کے ہوچکے ہوتے۔