Friday, May 3, 2024

عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون اور فنڈریزنگ جلسے کرنے کا فیصلہ

عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون اور فنڈریزنگ جلسے کرنے کا فیصلہ
August 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون اور فنڈریزنگ جلسے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی فنڈز تمام صوبوں میں متاثرین تک پہنچائے گی۔ عمران خان کی زیرِصدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے شیڈول جلسوں کو فلڈ ریلیف موبلائزیشن میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف کا کل پشاور کا جلسہ ملتوی کردیا، جلسے کے مقام پر سیلاب فنڈ ریزنگ ہوگی۔