Thursday, May 2, 2024

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم، جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان
March 1, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جیل بھرو تحریک کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ٹویٹ میں کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئین کو برقرار رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے آج اپنے فیصلے کے ذریعے بہادری سے یہ کام کیا ہے،  یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا دعویٰ ہے، ہم اپنی جیل بھرو تحریک کو معطل کر رہے ہیں اور کے پی اور پنجاب میں انتخابی مہم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

ہم عدالتِ عظمیٰ کےفیصلےکا خیرمقدم کرتےہیں، آئین کا تحفظ SC کا فرض تھا اور معززججز نےآج اپنے فیصلے کے ذریعے یہ فرض نہایت بہادری سے نبھایا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی پر تصدیق کی ایک مہر ہے۔ہم اپنی جیل بھروتحریک معطل کررہےہیں اور KP اور پنجاب میں انتخابی مہم کیجانب بڑھ رہےہیں۔