اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھ دیا، ملک میں آئین و قانون کے انحراف کی راہ روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خط میں شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کے تحفظ کے اہتمام پر بھی زور دیا گیا۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ جب سے میری حکومت گرائی گئی، قوم میری حقیقی آزادی کی پکار پر کھڑی ہوچکی ہے۔