Friday, April 19, 2024

عمران خان کا سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا، احسن اقبال

عمران خان کا سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا، احسن اقبال
October 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےعمران خان کا سازش کا بیانیہ مٹی میں مل گیا۔

احسن اقبال نے کہا عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کیلئے ملکی مفادات سےکھیلا۔ عمران خان نے ذاتی مفادات کیلئے لوگوں کو استعمال کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے لوگوں کو ورغلانے کیلئے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ عمران خان نے ملکی تاریخ کا خطرناک کھیل کھیلا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہےعمران خان نے سائفر کے نام پر سیاست کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔ عمران خان کا سیاسی بیانیہ مٹی میں مل گیا۔ عمران خان کی سازشی تھیوری کو عوام نے مسترد کر دیا۔ آئندہ پاکستان میں عمران خان کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔