Monday, May 13, 2024

عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی

عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی
December 5, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی مونس الہٰی کے جنرل باجوہ سے متعلق بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں پرویزالہٰی بولے نہ عمران خان نے ڈبل گیم کھیلی ہے نہ باجوہ صاحب نے، پی ٹی آئی کو اسمبلی توڑنے کی تحریری نہیں زبانی یقین دہانی کرائی، ساتھ یہ بھی کہا کہ آئین پڑھ لیں، چار ماہ کیلئے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی افسر اور جج پر ایف آئی آر نہیں ہو سکتی، کسی کو بھی میرجعفر میرصادق نہیں کہنا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے شہباز شریف نے کبھی کوئی کام نہیں کیا، یہ ایکسپوز ہوگئے ہیں، نقشہ دیکھتے رہتے ہیں کون سا ملک رہ گیا جہاں مانگنے نہیں گیا، مسلم لیگ ن کا برا حشر ہونا ہے۔