جہلم (92 نیوز) - رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے عمران خان کا مقصد صرف آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا ہے۔
جہلم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا عمران خان کے لانگ مارچ دھرنے کی دھمکیوں کا مقصد تعیناتی میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی متنازعہ بنانے کا فائدہ صرف دشمن کو ہو گا۔ 2018 کے الیکشن چوری کیے گئے تھے۔ ملک میں چار سال جھوٹ بولا گیا۔ عمران خان چھ ماہ سے گالیاں دے رہا ہے۔ اختلافات گھروں میں بھی ہوتے ہیں ۔
رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی بولے آئین کے مطابق سارے فیصلے ہونگےہم نے چار سال اپوزیشن میں جیلیں کاٹی ہیں۔ ن لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کے حالات درست کر سکتی ہے۔ اگلے الیکشن میں فتح ن لیگ کی ہو گی۔ فیصلوں اور عہدوں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان کی ہر بات جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔