Saturday, April 27, 2024

عمران خان کا لٹکا چہرہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے پھنس گیا ہے، مریم نواز

عمران خان کا لٹکا چہرہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے پھنس گیا ہے، مریم نواز
May 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے عمران خان کا لٹکا چہرہ دیکھ کر پتہ چل گیا کہ وہ لانگ مارچ کا اعلان کرکے پھنس گیا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بولیں وزیرداخلہ سے کہا ہے اسے گرفتار نہ کریں، مارچ کرنے دیں لانگ مارچ حکومت نہیں، اسٹیبلشمنٹ کیخلاف ہے، وہ میرجعفر اور میرصادق حکومت کو نہیں، اسٹیبلشمنٹ کو کہتا ہے، عمران خان کی کال پر حکومت تبدیل ہوگی نہ ہی الیکشن کرائیں گے، عمران خان نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پہلے کہتا تھا نیوٹرل جانور ہے، پھر کہا ادارے نیوٹرل رہیں، اب کہتا ہے نیوٹرل نہ رہیں، ادارے گالیوں سے نہ ڈریں، قوم کے حق میں فیصلے دیں،، ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

مریم نواز نے اداروں سے اپیل کی کہ ملک کو کسی کے ہاتھ پرغمال ہونے سے بچائیں، کینسرکی مریض یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، عمران خان قوم کے بچوں کو ترغیب دے رہے ہیں ڈنڈے کھاؤ جبکہ اپنے بچوں کو لندن میں بٹھا دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن نے سیدھی گولی پولیس کانسٹیبل پرچلائی جس سے لانگ مارچ کے مقاصد میں شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہ گئی۔