Tuesday, April 23, 2024

عمران خان کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ

عمران خان کا لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ
October 8, 2022 ویب ڈیسک

پاکستااسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان کی زیر صدارت سینئر رہنماوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے اجلاس کے شرکا کو لانگ مارچ کی حتمی تاریخ بتانے سے گریز کیا۔ عمران خان نے کہا تاریخ کا کسی کو نہیں بتاوں گا۔

 اجلاس میں حکومتی حکمت عملی کو کاؤنٹر کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔ پارٹی کے بعض رہنماء وزیر داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ پی ٹی آئی نے تمام ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ بھی کیا۔ ضمنی انتخابات ہوئے تو عمران خان عوامی مہم چلائیں گے۔عمران خان کے نئے جلسوں کا شیڈول  بھی فائنل کر لیا گیا۔