Tuesday, April 16, 2024

عمران خان کا جج کیخلاف بیان، توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

عمران خان کا جج کیخلاف بیان، توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
August 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل جج کے خلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا جو آج سماعت کرے گا۔

توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔