Friday, April 26, 2024

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا، تحریک انصاف کا دو ٹوک اعلان

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا، تحریک انصاف کا دو ٹوک اعلان
November 25, 2022 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) - تحریک انصاف نے دو ٹوک اعلان میں کہہ دیا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی اترے گا۔

 سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو میں کہا رانا ثنااللہ جان بوجھ کر عمران خان کی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ خیمہ بستی میں ملک بھر سے کارکنان پہنچیں گے۔ قوم سمجھ چکی ہے کہ تحریک کی کامیابی قریب آچکی ہے۔ کپتان گولیاں کھا کر بھی لیڈ کرنے آرہے ہیں۔ پاکستانی قوم حقیقت میں آزاد اور زندہ ہے۔ عمران خان کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

اسد عمر نے کہا آج سے لانگ مارچ کیلئے قافلے راولپنڈی پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ جلسہ کی تمام تیاریاں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں کل مکمل کر لی جائے گی۔ جتنے لوگ اب پہنچیں گے اس سے قبل کبھی نہیں آئے ہوں گے۔ ڈی سی صاحب نے کہیں اور سے آنے والے احکامات پر دستخط کئے۔