Friday, April 26, 2024

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کا انتظامیہ سے اجازت لینے کا حکم

عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ کا انتظامیہ سے اجازت لینے کا حکم
November 23, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے اجازت لینے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی راولپنڈی جلسے کے لئے اسلام آباد سے گزرنے اور عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اتارنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی  کے  وکیل نے عدالت کو بتایا  26 نومبر کے لیے پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسہ کی کال دی ہے۔ عمران خان ہیلی کاپٹر پر اسلام آباد آئیں گے اس کی بھی اجازت مانگی ہے۔ چیف جسٹس  اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا تو اس میں ہائیکورٹ کیا کر سکتی ہے؟ ہیلی پیڈ سروسز ہائی کورٹ تو نہیں دے سکتی۔

وکیل پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی آپ انتظامیہ کو ہدایت دے دیں کہ وہ قانون کے مطابق ہماری درخواست پر فیصلہ کریں۔ چیف جسٹس نے کہا  انہوں نے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے وہ  یہ تو نہیں کہیں گے  قانون کے مطابق نہ کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔