Saturday, April 20, 2024

عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے، مریم اورنگزیب
September 13, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا حقیقی مسئلہ ذاتی انا، تکبر خود پسندی، اقتدار کی ہوس اور کرپشن ہے۔

منگل کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خان صاحب جتنی اوقات ہے اُتنی بات کریں، آپ حقیقی آزادی نہیں بلکہ اپنی حقیقی کرپشن سے این آر او چاہتے ہیں، عمران خان دھونس دھمکی گالی سے این آر او مانگ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ عمران صاحب الیکشن کمشنر پہ آپ کا غصہ ہے کیوں ؟ الیکشن کمشنر نے آخر کیا گناہ کیا ہے؟ 8 سال سے زیرِالتوا فارن فنڈنگ کیس میں فیصلہ ہی تو سُنایا ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں اور امریکی فرم سے امریکا میں لابی اور برانڈنگ کرواتے ہیں، چھُپ چھُپ کے ملاقاتیں کرتے ہیں۔