Monday, March 27, 2023

عمران خان کا حکومت پر پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام

عمران خان کا حکومت پر پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام
February 23, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت ان کی پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کر رہی ہے۔

ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا حکمران الیکشن سے بچنے کیلئے عدلیہ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ملک کی تاریخ میں کبھی ایسی جانبدار نگران حکومت نہیں آئی، عمران خان نگران حکومت کا کام 90 دن کے اندر صرف الیکشن کرانا ہے۔

ان کا کہنا تھا جیل بھرو تحریک اور گرفتاریاں دینا احتجاج کا پر امن طریقہ ہے، آج انہیں نا اہل کرانے کی کوشیں کی جا رہی ہیں، کرپٹ لیکشن کمشنر پی ڈی ایم کی انتخابی مہم چلا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پُرامن احتجاج کیلئے گرفتار کارکنوں سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، جیل بھرو تحریک سے لوگوں کا عزم مز ید مضبو ط ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کل راولپنڈی میں لو گ جیل بھرو تحریک کیلئے باہر نکلیں گے،قوم احتجا ج کیلئے تیار بیٹھی ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف نواز شر یف سے بڑے ڈاکو ہیں جو پچھلے 30 سال سے اقتدار میں ہیں، شہباز شریف کے اقتدار میں آتے ہی ان کیخلاف مقدمہ کے چار گواہ مرگئے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اگر تم ملک کو کنڑول نہیں کر سکتے تھے تو آپ نے سازش کیوں کی، عدلیہ کے لیے یہ ایک ’’اہم مو قع ‘‘ ہے وہ اپنا کر دار ادا کریں، شہباز شریف نے عدلیہ کو کبھی دیانتداری سے کام کرنے نہیں دیا، آئین میں واضح طور پر لکھا ہے کہ 90 دن سے زائد الیکشن لیٹ نہیں ہو سکتے۔